کراچی والوں کیلئے وفاق کی جانب سے ایک اور تحفہ
03:00 PM, 25 Sep, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے باسیوں کے لیے وفاق کی جانب سے ایک اور تحفہ، میری ٹائم منسٹری نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر 2021 کو اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد ہونے والی CPEC پر 10ویں مشترکہ تعاون کمیٹی نے یادگار فیصلہ کیا۔ پاک چین ممالک نے کراچی کوسٹل کمپرینسی ڈویلپمنٹ زون (KCCDZ) کو CPEC فریم ورک میں شامل کرلیا۔ کے سی سی ڈی زیڈ اور میری ٹائم امور کی وزارت کی جانب سے کراچی کو انتہائی جدید انفراسٹرکچر زون فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر لی گئی۔ اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے ذریعہ کراچی کو دنیا کہ سرفہرست بندرگاہوں میں شامل کرلیا گیا۔ اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی مقدار تقریبا 3.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔ کے سی سی ڈی زیڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے مطابق، کے سی سی ڈی زیڈ کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا۔ کے سی سی ڈی زیڈ کراچی کے منورا جزائر اور سینڈ سپٹ بیچ کے لیے ریمپ کے ذریعے رابطہ قائم کرے گا۔ کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت صلاحیت رکھتا ہے۔ کے سی سی ڈی زیڈ پاک چین کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔