برطانیہ میں پٹرول کے بعد خوراک کی قلت کا خدشہ

05:30 PM, 25 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لندن ( پبلک نیوز) علیحدگی کے بعد برطانیہ کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، ‏ برطانیہ کے زیادہ تر پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی شدید کمی ہو گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی ڈیلوری کے لیے مشکلات کھڑی ہو رہی ہیں۔ اب پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کو ڈیلیور کرنے کے لیے ڈرائیورز نہیں ہیں۔ مختلف ذرائع اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر پٹرول پمپوں میں تیس پاؤنڈ سے زیادہ پٹرول نہیں مل رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ وقت میں اسی طرح خوراک کی قلت بھی ہو سکتی ہے۔
مزیدخبریں