آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں
06:45 PM, 25 Sep, 2021
پبلک نیوز: آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار، آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق آٹھ رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔ وزیر قانون و اطلاعات فہیم ربانی، وزیر تعلیم دیوان چغتائی،مشیر حکومت مقبول احمد کمیٹی میں شامل ہیں۔ مممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تجاویز تیار کرے گی۔ کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ آزاد کشمیر حکومت کو دے گی۔ آزاد کشمیر کابینہ نے ایک سال کے اندر بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے آخری بلدیاتی انتخابات 1991 میں ہوئے تھے۔