پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،26ستمبر 2021
08:13 PM, 25 Sep, 2021
چیئرمین ایف بی آر کا ممبر کسٹمز آپریشنز اور ممبر کسٹمز پالیسی کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ، پاکستان کسٹمز کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی تجارت کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، چیئرمین ایف بی آر فروٹ سے لدے 1400 ٹرک جس میں افغانستان سے آئے پھل تھے کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا اور بنی گالہ میں فائرنگ کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ڈی ائی جی آپریشنز افضال احمد کو ہدایت، آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا حکم جاری کردیا۔ ای الیون لڑکا لڑکی تشدد وڈیو وائرل کیس، پولیس کے جمع کرائےگئے چالان کے مندرجات سامنے آ گئے، عثمان ابرارمقدمےکامرکزی کردارہےجس نےساتھیوں سےمل کر نازیبا وڈیو بنوائی، ملزمان نے وڈیو بنا کر بلیک میل کیا، بعد میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی سے سوا گیارہ لاکھ روپے لیے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے چار بکیز گرفتار، بکیز کا تعلق بھارت بکیز مافیا سے ہے، چاروں بکیز دبئی سے آپریٹ ہو رہے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے چاروں بکیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نامور کامیڈی لیجنڈ عمرشریف کی امریکہ روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے شیڈول جاری، ایئرایمبولینس 26 ستمبر کی درمیانی شب جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کرے گی۔ ایئرایمبولینس کی واپسی کے سفر کے لیے جناح ٹرمینل رن وے اور ٹارمک پر ری فیولنگ کی جائے گی۔ عمر شریف کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال سے 27 تاریخ کی صبح 4:30 پرکراچی ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔ میڈیکل ایئرکرافٹ صبح 5 بج کر 30 منٹ پر واشنگٹن امریکا کے لیے اڑان بھرے گا۔