عمران خان کی احتجاج کی کال اورمقبولیت ایک ڈھکوسلہ ہے،وزیرداخلہ

08:04 AM, 25 Sep, 2022

احمد علی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کی احتجاج کی کال اورمقبولیت ایک ڈھکوسلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کپتان صاحب، کہتے تھے کہ ہفتے کی تیاری دیکھ کراسلام آباد کی کال دوں گا،اپنی تیاری کاحال اعدادوشمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں ۔ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 25مئی کے بعد بھی اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہےکہ ہماری تیاری تو بیکار چلی جائے گی۔ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان صاحب تم کہتے تھے کہ ہفتے کی تیاری اور Strength دیکھ کراسلام آباد کی کال دونگا۔اپنی تیاری کا حال آجکےاعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں، کپتان صاحب آپکی مقبولیت بھی ایک ڈھکوسلہ ہے۔ خیال رہے کہ 21 ستمبر کو عمران خان نے لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہفتے سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اگلے روز یعنی 22 ستمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو فیصلہ کریں گے کہ کب کال دینی ہے۔
مزیدخبریں