'حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی'

12:30 PM, 25 Sep, 2022

احمد علی
کرک: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی ہے کہ سچ نہیں بولا جاتا، لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی اس کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز موجودہ دورحکو مت میں ناجائز کام کرا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی بیچاری کی کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے مشینری امپورٹ کروارہی تھی، آدھی مشینری آگئی ہے آدھی کی سفارش کررہی ہے، جب کوئی اقتدار میں بیٹھ کر خود کو فائدہ کرواتا ہے تو اسے کرپشن کہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ اکہ آپ سب کا فرض ہے حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بنیں، نوجوانو!آپ نے میرا ساتھ دینا ہے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی کرنے سے بہتر مرجانا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے تحت ان کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے، غلام کی عزت نہیں ہوتی، آزاد انسان اوپر جاتے ہیں غلام ملک ترقی نہیں کرتے، جنہوں نے ان کو مسلط کیا ان کو معلوم ہے یہ حکم مانیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہم الیکشن کی طرف جائیں گے اور ان مافیاز کو شکست دیں گے، بھیک مانگ کر ترقی کرنا ہوتی تو کب کی کرچکے ہوتے، ہمارا وزیراعظم دوسرے ملکوں میں جاکر پیسہ مانگ رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کمزور کے لیے الگ اور طاقتورکے لیے الگ قانون بناہوا ہے، 30سال سے یہ دو خاندان ملک پر مسلط ہیں۔ بھارت اور بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے، ہم نے کبھی آگے بڑھنے کا نہیں سوچا کبھی آمدنی بڑھانے کا نہیں سوچا.ان کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کے واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتا جب ہماری خواتین اور بچوں پر شیل اور گولیاں برسائیں گئیں، میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، مجرم قاتل راناثنااللہ اور شہبازشریف کیلئے بھی پلاننگ کررہاہوں، انشااللہ حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مجھے تین وکٹیں نظر آرہی ہے، ایک جس کا نام زرداری ہے، دوسری شہباز شریف ہے، تیسری وکٹ فضل الرحمان کی ہے، جس نے پیسے کمانے کے لئے اپنے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی، ان تینوں کے لئے سوئنگ تیار کررکھی ہے، ایک ہی گیند میں تینوں کو کلین بولڈ کرونگا۔ انہوں‌نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچوں کو اسکولوں میں نبیﷺؑ کی زندگی کے بارے میں پتہ ہو،ہم اپنےنوجوانوں کوتربیت دینگےتاکہ میری قوم دنیا کی امامت کرے، کیونکہ حضورْﷺنےدنیا کی امامت کی، دوبارہ حکومت میں آئیں گے تو رحمت اللعالمین اتھارٹی کو دوبارہ بنائیں گے اور اسی کی مدد سے دنیا میں انقلاب لائیں گے۔
مزیدخبریں