ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے

09:48 PM, 25 Sep, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عمر فاروق کالسن کا کہنا ہے کہ بالاخر بھارتی ہائی کمیشن سے ہمیں کال آئی،بھارتی ہائی کمیشن نے ہمیں پاسپورٹ لینے کا کہہ دیا۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کل رات دبئی کے راستے بھارت روانہ ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ویزوں کے متعلق آئی سی سی کو لکھا تھا، آئی سی سی سے پاکستان کے ساتھ غیر منصفانہ طرز عمل پر خدشات کا اظہار کیا۔
مزیدخبریں