ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے نویدسنادی

09:25 AM, 25 Sep, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کو کشمیر اور گرد و نواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ   بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے یہ بارشیں 26 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ہو گی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں