بالی وڈ اداکارہ ارمیلامٹونڈکرنے طلاق لےلی

11:34 AM, 25 Sep, 2024

 ویب ڈیسک :بالی ووڈاداکارہ ارمیلامٹونڈکرنے شادی کے 8 سال بعد  اپنے شوہر محسن اختر میر سے طلاق لےلی۔

واضح رہے کہ اداکار نے بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کے 8 سال بعد طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 50 سالہ اداکارہ، جنہوں نے 2016 میں کشمیری کاروباری شخصیت سے شادی کی تھی، نے طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

ارمیلا اورمحسن اختر کی شادی 2016 میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اورفلم انڈسٹری کے چند افراد شامل تھے۔ ان کی شادی کو سہ سرخیوں میں جگہ ملنے کی ایک وجہ دونوں کی عمروں میں 10 سال کا فرق تھا۔

اداکارہ نے 2019 میں انڈین نیشنل کانگریس سے سیاست میں قدم رکھا اور پھر 2020 میں انہوں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔

ارمیلا کو آخری بار 2018 کی فلم کے ایک گانے میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ ٹی وی پر بچوں کے ڈانس رئیلٹی شو کے لئے جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔

مزیدخبریں