نیویارک:وزیراعظم شہباز شریف سےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

01:20 PM, 25 Sep, 2024

ویب ڈیسک: نیویارک میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شر یف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا، سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزیدخبریں