مشہورٹک ٹاکر بہن پرقاتلانہ حملہ کرنےوالاسگابھائی ائیرپورٹ سےگرفتار

01:59 PM, 25 Sep, 2024

ویب ڈیسک: غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل کی بروقت کارروائی۔مشہور ٹک ٹاکر ثمینہ پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم  کی بیرون ملک فرار کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا۔

ترجمان پنجاب پولیس  کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی مدد سے ملزم کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم سلطان احمد مدعیہ کا حقیقی بھائی ہے، ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے عمان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پنجاب پولیس نے پی این آئی ایل (PNIL) لسٹ میں ملزم کے کوائف شامل کروا رکھے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی مدد سے پولیس نے ملزم کو فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا، ملزم سلطان احمد نے گذشتہ ماہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا،واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں درج ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائے۔

مزیدخبریں