گورنر پنجاب ، مریم نواز میں سرد جنگ،پی پی ، ن لیگ میں پاور شیئرنگ کا معاملہ لٹک گیا

03:38 PM, 25 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور وزیر اعلی مریم نواز کے درمیان سرد جنگ کا اثر اتحادی جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں پر بھی پڑ گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ لٹک گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ   ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث چھٹا اجلاس نہ ہو سکا ۔  پیپلز پارٹی نے پانچویں اجلاس میں ن لیگ کی کمیٹی کو مطالبات  سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع پیپلزپارٹی  کا کہنا ہے کہ   ن لیگ  کوآرڈینیشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے مطالبات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، ن لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو سپیس دینے سے گھبراتی ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کمیٹیوں کے درمیان 5 پاور شیئرنگ اجلاس گفتند،نشتند برخاستند تک محدود ہے۔

دریں اثناء آج وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا  فیصل آباد  جلسہ تھا  اور گورنر پنجاب بھی انکے نقشد قدم پر وہاں پہنچ گئے۔

مزیدخبریں