(ویب ڈیسک ) ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے خلاف طلباء اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحانات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
طلباء کا کہنا ہے کہ جب پیپر سامنے آیا تو دیکھ کر ہم پریشان ہو گئے، پرچے میں بیس سے زائد سوالات ایسے تھے جو آؤٹ آف سلیبس تھے، ہمارے والدین یونیورسٹی گئے جب معاملہ وہاں اٹھایا تو وی سی صاحب پچھلے دروازے سے نکل گئے پولیس بھی بلوا لی، پولیس نے ہمیں گھیرے میں لیا جبکہ ہم نے کچھ نہیں کیا تھا رجسٹرار صاحب اسوقت ہنس رہے تھے۔
طلباء نے ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ کردیا۔