سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

04:49 PM, 25 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج بھی  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد   سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہوا ، جس سے   10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر پہنچ گیا۔اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے 3 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر   عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں