مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا اجلاس، 2 ممبران کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی رائے

05:55 PM, 25 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں سے متعلق  اہم اجلاس ہوا، جس میں 2 ممبران  نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی رائے دی۔

الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے معاملہ پرساتواں اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئے ،   اجلاس میں مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پرغورکیا گیا،   الیکشن کمیشن کو قانونی ماہرین کی تجاویزسے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ   سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینے کاحکم دیا تھا، گزشتہ اجلاسوں میں   الیکشن کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   الیکشن کمیشن نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کل دوبارہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق   الیکشن کمیشن آج معاملہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ   الیکشن کمیشن کے دو ممبران  نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی رائے دی ، دونوں ممبران نے قانونی ٹیم کی تجاویز سے عدم اتفاق کیا۔ ممبران نے رائے میں کہا کہ   سپریم کورٹ کے تفیصلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، فیصلہ پر فوری عملدرآمد کرکے نظرثانی اپیل کا انتظار کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   الیکشن کمیشن کل پھر معاملہ پر مشاورت کریگا۔

مزیدخبریں