آئی ایم ایف  نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی

09:00 PM, 25 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) آئی ایم ایف   ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی۔

واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے بورڈ کا  اجلاس ہوا۔ آئی ایم ایف نے   پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے منظوری دید ی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کو 30 ستمبر تک پہلی قسط ملنے کا امکان ہے،  پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملے گی ۔قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملا۔

مزیدخبریں