امریکی جہاز میں کاک پٹ پر حملے کی کوشش

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکہ کے ایک جہاز میں کاک پٹ پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ٗ جہاز کے عملے نے مسافروں کے ساتھ مل کر’’فسادی‘‘ شخص کو کاک پٹ کے سامنے باندھ دیا اور جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر لائن ڈیلٹا کی فلائٹ 386 لاس اینجلس سے نیشولی جا رہی تھی جب ایک لمبے بالوں والے شخص نے کاک پٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر اس سے پہلے کہ وہ کوئی خطرناک عمل کرتا جہاز کے عملے اور مسافروں نے مل کر اسے زمین پر گرا دیا اور اس کے ہاتھ پائوں باندھ دئیے ٗ فسادی مسافر اس عمل کے دوران بلند آواز میں نعرے بھی بلند کر رہا تھا ’’ اس جہاز کو روکو‘‘۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص اچانک اپنی سیٹ سے بھاگ کر کاک پٹ میں گھس گیا اور دروازہ بجانے لگا اور ساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کرنے لگا ٗ یہ ایک خوفناک منظر تھا لیکن اس سارے واقعہ میں فلائٹ اٹینڈنٹ نے قابل تعریف کردار ادا کیا ۔

فسادی مسافر کو باندھ کر کاک پٹ کے سامنے لٹا دیا گیا جبکہ طیارے کو ہنگامی حالت میں نیو میکسیکو کے ایئر پورٹ پر اتارا گیا جہاں پر اس شخص کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ٗ طیارے میں کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن مسافروں کو دوسرے طیارے کی روانگی تک پانچ گھنٹے تک البوبورک میں گزارنے پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں