31

سینیٹ انتخابات کیسے جیتیں؟ پی ٹی آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

لاہور (پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے دوبڑوں کی ملاقات، گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان ملاقات میں پنجاب سے زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔

سینیٹ انتخابات کے لئے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات کی ہے، ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی، ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔

 گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کو بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داریاں دیں جائیں گی، اتحادیوں کیساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سر پرائز دیں گے، پارٹی قیادت جن بھی امیداروں کو فائنل کر یگی ان کو کامیاب کروائیں گے۔

گور نر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے، پی ڈی ایم جتنی مر ضی دھمکیاں دے لے وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھر پو ر شکست دیں گے، تمام اراکین اسمبلی پارٹی پالیسوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑ ھ رہا ہے،  اپوزیشن کو مایوسی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اور نہ ہی آئندہ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں