پاکستانی شائقین پاک انگلینڈ سیریز نہیں دیکھ پائیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پی ٹی وی پر نہیں دکھا سکیں گے، جنوبی ایشیاء کے تمام رائٹس بھارت کے پاس ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کابینہ نے بھارتی کمپنی کے ساتھ پی ٹی وی کے معاہدے کی منظوری نہیں دی. کسی بھارتی کمپنی کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے. پی سی بی اسپورٹس کابھارتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ مسترد کردیا البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقیناً نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں