ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کوعہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیئے گئے۔ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعہ واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دی۔

واجد ضیاء کی خدمات نیشنل پولیس بیورو کے سپرد کر دی گئیں۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ کو آئی جی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔ صلاح الدین محسود کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کے عہدہ سے واجد ضیاء کو ہٹانے اور ثناء اللہ عباسی کو تعینات کرنے کے حوالے سے کابینہ نے منظوری دے دی جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں