بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کا سخت نوٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سخت ترین نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے علامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا علامیہ کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل اور قابل اعتبار بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں۔

علامیہ کے مطابق اتھارٹی نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے سربراہان کو جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ تمام ڈسکوز کے سربراہان نیپرا اتھارٹی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات اور ان کے سدباب سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں