المناک حادثہ، دولھا کے والد، والدہ، بھائی، چچی اور کزن جاں بحق

رحیم یار خان (پبلک نیوز) خوشیاں بھرا گھر غم ماتم کدے میں بدل گیا۔ المناک حادثے میں افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی کے لیے کراچی سے جھنگ جانے والی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں دولہے کی والدہ، والد، بھائی، چچی اور کزن سمیت ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ المناک حادثے میں دولہا معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

دولھا سمیت دیگر زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ 5 روز بعد 12 جون کو نعمان ریاض کی شادی تھی۔ حادثے کا شکار فیملی کراچی کے علاقے اختر آباد سے جھنگ جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں