ایچ ای سی رشوت لے کر ڈگریوں کی تصدیق کرتا ہے

لاہور (پبلک نیوز) ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ سے رشوت وصولی کے بعد ڈگریوں کی تصدیق کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ڈیرھ سال سے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن بند کردی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کو اپنی ڈگریوں کی تصدیق میں پریشانی کا سامنا ہے۔

متن میں کہا گیا کہ کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے باوجود ایچ ای سی ڈگریوں کی تصدیق سے گریزاں ہے۔ جبکہ پانچ ہزار کی رشوت کے عوض فوری ڈگری کی تصدیق کردی جاتی ہے۔ حکومت ہائیرایجوکیشن کی کرپشن کا فوری نوٹس لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں