پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26 اپریل، 2021
07:41 AM, 26 Apr, 2021
سندھ کے تمام تعلیمی اداروں سمیت دفاتر بند کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس، 29 اپریل سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، سندھ سیکریٹریٹ میں ویکسی نیشن سینٹر کا آغاز کردیا گیا، 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ملک میں وائرس سے مزید 70 افراد انتقال کرگئے، 4825 نئے کیس رپورٹ، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار187 ہوگئی۔ملک کے مختلف شہروں میں بیشتر وینٹی لیٹر مریضوں کے زیراستعمال ہیں، این سی او سی کے مطابق گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ81 فیصد،لاہور میں70 فیصد، مردان65 اور ملتان میں62 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، یہ تعداد پشاور میں79، صوابی میں75 اور سوات میں 68 فیصد ہے۔اے اور او لیول امتحانات کے بقیہ پیپرز لینے کےلئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے، طلبا اکتوبر، نومبر کے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں، شفقت محمود کہتے ہیں برٹش کونسل امتحانات بارے انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، کچھ لوگ امتحانی مراکز کی جعلی تصاویر پھیلارہے ہیں، ان کا مقصد ناکام ہوچکا۔مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ہسپتالوں پردباؤ بڑھ رہاہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کا حکم دےدیا، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔