’’مغرب اسلامو فوبیا کو ترویج دے رہا ہے ‘‘

09:36 AM, 26 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے ٗان کی ذمہ داری میں ان کیفیات پر ڈالتا ہوں جو اسلامو فوبیا کے حوالے سے مغرب کے اندر کیا جا رہا ہے اور کیا جا رہا ہے ٗ یہ غیر ضروری کیفیات ہیں ٗ مغربی میڈیا کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس میں وہ احتیاط رکھتے ٗ یہ تہذیبوں کو ایک دوسرے کیخلاف کھڑا کرتا ہے جس کے اندر نقصان ہوتا ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ہمارے مغربی ممالک کے اندر اس بات کا احساس نہیں ہے کہ لوگوں کو ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے حضور اکرم ﷺ سے جو بھی ایکشن ہوتا ہے یہاں اس کا ردعمل ضرور آتا ہے ٗ یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے ٗ یورپ کے اندر خود بھی ہولو کاسٹ کو لےکریہودیوں کے ساتھ جو کچھ نازی جرمنی اور پولینڈ میں ہوا اس پر سوال کرنا اس وجہ سے قانوناً ناجائز ہے کہ اگر اس پر سوال کریں گے تو یورپ کی اپنے احساسات مجروح ہوں گے۔https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1386609706660208640انہوں نے کہا کہ دنیا کے اندر کوئی جانور تھوڑے ہی ہیں ٗ یہ سب انسان ہیں دنیا کے اندر جن کی جہاں بھی کوئی کیفیت ہو مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں آزادی اظہار کی آڑ میں کوئی ایسی بات کروں جو آپ کیلئے بے انتہا تکلیف دہ ہو ٗ یہ بات بہت سے معاملات میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت دنیا میں امن کی ضرورت ہے ٗاس وقت ہمیں بہت سے عالمی چیلنجز درپیش ہیں ٗ گلوبل وارمنگ ٗ انوائرمنٹ اس لئے اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ د نیا کو قریب لایا جائے۔
مزیدخبریں