محکمہ گیس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور رشوت خوری

12:22 PM, 26 Apr, 2021

احمد علی

بنوں (پبلک نیوز) محکمہ گیس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور رشوت خوری۔ محکمہ گیس افسران کے رویے کے ستائے شہری گیس دفتر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ) محکمہ گیس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور رشوت خوری۔ افسران کے دستخط کے بغیر رشوت کے عوض لگائے گئے کنکشن پکڑے گئے۔ ہزاروں روپے کے عوض کنکشن لگائے جانے لگے۔ پیسے نہ دینے والے امیدوار سالوں انتظار کرتے رہ گئے۔

سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان نے دفتر میں افسران اور اہلکاروں کی کھری کھری سنادی۔ امیدواروں نے رشوت اور بے ضابطگیوں کے ثبوت افسران کے منہ پر مار دیئے۔ رشوت لینے والے افسران ایک ایک کرکے کرسیاں چھوڑ کر نکل گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غریب امیدواروں کو میٹر، پائپ کی عدم دستیابی بتائی جاتی ہے۔ رشوت دینے والوں کو رات کےاوقات میں کنکشن لگائے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں