عالمی ریکارڈ یافتہ جلاد کا انتقال ہو گیا

12:36 PM, 26 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو سزائے موت دینے والے مصر کے عالمی ریکارڈ یافتہ جلاد  حسین قرنی عرف عشماوی  کا انتقال ہو گیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے حسین قرنی عرف عشماوی کا شماردنیا کے مشہور جلادوں میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں 1070 قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ عشروں تک اس پیشے سے وابستہ رہنے والے عشماوی نے پھانسی کے مناظر عکس بند کرنے کے لیے متعدد فلموں اور سیریز میں بھی کردار ادا کیا۔

عشماوی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کئی خواتین کی موت کی سزا پر بھی عملدرآمد کیا. ان کا نام اس ملازمت کی بناء پر گینز بک میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں