لاہور: سیشن کورٹ سے دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

02:24 PM, 26 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) سیشن کورٹ سیکورٹی ٹیم کی ہفتہ کے پہلے روز بڑی کارروائی، سیشن کورٹ گیٹ سے دو ملزمان اسلحہ کی بڑی کھیپ سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق ملزمان ظاہر اللہ اور محمد عرفان کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 جدید پسٹل، 9 میگزین اور 160 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو آٹومیٹک ریفلیں بھی برآمد کر لیں گٸیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ججز گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزیدخبریں