کراچی: سائبر کرائم کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

03:06 PM, 26 Apr, 2021

احمد علی

کراچی (پبلک نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، سائبر کرائم سرکل کراچی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الغفار کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل میں ایک مقدمہ پہلے سے درج تھا جس میں ملزم ضمانت پر تھا۔ ملزم پر آئی ٹی کمپنی سے چھ کروڑ تیس لاکھ روپے لینے کا الزام تھا۔

ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزم نے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے وصول کیے جس کے ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے۔ گرفتار ملزم کو کل بسلسلہ حصول ریمانڈ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں