’’16 شہروں میں پاک فوج تعینات کردی گئی‘‘
03:33 PM, 26 Apr, 2021
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس ٹاک کے دوران کہا کہ کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے. ملک بھر میں 570افرادوینٹی لیٹرزپرہیں، 4ہزار300 کی حالت نازک ہے. میجر جنرل بابر افتخار نے کہا پاکستان میں کورونا کے 90ہزارایکٹو کیسزموجود ہیں، 16 شہروں میں پاک فوج کی تعیناتی کردی ہے،ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں.