رحیم یار خان: پاک فوج کا رینجرز پولیس، انتظامیہ کے ہمراہ فلیگ مارچ

04:38 PM, 26 Apr, 2021

احمد علی

رحیم یار خان ( پبلک نیوز) ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے پاک فوج میدان میں آگئی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے رینجرز پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو سمیت دیگر ادارے بھی شامل تھے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کی آگاہی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ماسک تقسیم کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے دوکاندار اور شہریوں کو تنبیہ کی گئی۔

فلیگ مارچ، ڈی سی آفس سے شروع ہو کر شہر کی مرکزی شاہراہوں سے ہوتا ہوا ڈی سی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

مزیدخبریں