وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

05:18 PM, 26 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کورونا کی صورتحال، ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔ کابینہ کو ویکسین درآمد کی تفصیلات اور مختلف مراکز میں فراہمی پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزر اعظم کابینہ کو کورونا ایس او، پیزپر عملدرآمد کے لئے فوج کی طلبی پر اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ معمول کے 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچئل لیگل اسیسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے حوالے سے نئے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے چھوٹ کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزیدخبریں