عید کی تیاریاں عروج پر، لاہوریوں نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے

05:23 PM, 26 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) عید کی تیاری عروج پر شہر لاہور میں کاروباری مراکز کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑانے لگے۔ اندرون شہر کی مشہور مارکیٹ میں خواتین و مرد کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

افواج پاکستان صرف مین شاہراہوں پر تعینات ہے جبکہ اندرون شہر میں پولیس و ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ لاہور ہاٹ سپاٹ ایریا قرار دیا جا چکا ہے اور ماسک کا استعمال لازمی ہونے کے باوجود شہر کے کاروباری مراکز میں عید خریداری کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

شہر میں کورونا کے کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کاروباری مراکز میں سماجی فاصلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ خواتین و مرد روزے کی حالت میں خریداری میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تاجر برادری رش کے باعث خود پریشان ہو گئی ہے۔ شہری سماجی فاصلہ نہیں رکھ رہے جس پر کاروباری برادری سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

مزیدخبریں