عید کا چاند کب نظر آئے گا، ماہرین فلکیات کی اہم پیش گوئی
01:29 PM, 26 Apr, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 2 مئی کو نظر آجائے گا، جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بجکر 28 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا دورانیہ کم سے کم 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89 منٹ ہوگا۔ اگر مطلع ابر آلود نہ ہوا تو پیر کی شام شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا۔ دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، عید الفطر پر سوموار 2 مئی سے 5مئی تک سرکاری تعطیلات ہونگی۔وفاقی حکومت کی جانب سے 2 مئی سے 4 مئی تک چھٹی کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 3 کی بجائے 4 دنوں کی چھٹیاں منظور کی ہیں ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔