جیکب آباد: بلوچستان اور سندھ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،6 اہلکار شہید

05:05 PM, 26 Apr, 2023

احمد علی
جیکب آباد: تاجر کے مغوی بیٹےکی بازیابی کیلئے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جیکب آباد میں بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقے میں تاجر کے مغوی بیٹےکی بازیابی کیلئے آپریشن کیا گیا ہے ۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ دم توڑ گئے۔ شہدا میں کانسٹیبل نثار احمد، سب انسپکٹر طیب عمرانی، خادم شاہ، ریاض حسین، عبدالوہاب اور محمدعثمان شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکو مغوی کو لے کر دوسری جگہ فرار ہوگئے ہیں ۔
مزیدخبریں