ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا رات گئے دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال حادثہ میں زخمی ہونیوالے افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ مریضوں کو وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔
خواجہ عمران نذیر نے حادثہ میں وفات پانے والی خاتون رضیہ بی بی کے لواحقین کو پچیس لاکھ روپے کا چیک دیا۔ شدید زخمی ہونےوالے افراد کو دس لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔
صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کی عیادت کی، طبی سہولیات کے حوالہ سے دریافت کیا۔
صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لئے ٹی او آرز تشکیل دیے جائیں گے۔