لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

05:47 PM, 26 Apr, 2024

علی رضا

(ویب ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں  تیز کہیں ہلکی  بارش سے  موسم خوشگوار ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں  ابر رحمت برس پڑا،  اچانک تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہوگئی،  شدید آندھی نے چیزیں اڑا کر رکھ دیں، ہوا کی رفتار 27 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا ۔

قبل ازیں  پی ڈی ایم اے نے جمعے سے پیر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق   26 سے 29 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ جن علاقوں میں بارشیں ہوں گی ان میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منڈی بہاء الدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

مزیدخبریں