کراچی میں مویشی منڈی کہاں لگے گی؟ جگہ اور تاریخ سامنے آگئی

05:52 PM, 26 Apr, 2024

ویب ڈیسک: شہرِ کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی کہاں سجے گی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر 1000 ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق مالیاتی خدمات کیلئے بڑے بینکوں کے اے ٹی ایمز اور عارضی برانچیں بھی قائم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ مویشی منڈی میں ہنگامی طبی امداد کی سہولت کے ساتھ ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔

مزیدخبریں