عمران خان آج تین سالہ کارکردگی فخریہ پیش کریں گے

07:36 AM, 26 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین سالہ کارکردگی کا جائزہ فخر سے پیش کریں گے، وزیراعظم عمران خان تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کرینگے، تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کرنا نئی روایت ہے، موجودہ حکومت نے کسان کے فائدے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر تین بجے حکومت کی کارکردگی پیش کریں گے، پاکستان پر جن پارٹیوں نے 30سال حکومت کی وہ منہ چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نچلے طبقے کیلئے احساس پروگرام لائی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں جدت لائے ہیں، افغانستان میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، افغان مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کنونشن میں اگلی حکومت کا بھی لائحہ عمل دیں گے۔
مزیدخبریں