بھارت نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ کو ملک بدر کر دیا

01:34 PM, 26 Aug, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی پہنچنے کے بعد ان کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ کو نئی دہلی پہنچنے کے 2 گھنٹے بعد آئی جی آئی ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر کا کہنا ہے کہ ملک بدر کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ دوسری جانب سے روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سینئر سیاسی لیڈر عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے ان کے گھروں کے اندر نظر بند کر دیا ہے۔
مزیدخبریں