’فیصل جاوید کو مائیک مل جائے تو چھوڑتا ہی نہیں‘
02:46 PM, 26 Aug, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد تین سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔ اس خطاب میں وہ بہت خوشگوار موڈ میں تھے۔ انھوں نے ہلکے پھلکے انداز میں سب سے پہلے سینیٹر فیصل جاوید پر چٹکلہ لگایا۔ میزبانی کے فرائض انجام دینے پر ان کو کہا کہ فیصل جاوید کو جب مائیک مل جائے تو وہ چھوڑتا ہی نہیں ہے۔ اس کے بعد انھوں نے گورنر سندھ کے حوالے سے بھی مذاق کے انداز میں بات کی۔ انھوں نے وزیر اعظم کی تقریب سے قبل گانا گایا تھا جس پر کہا کہ سمجھ نہیں آتا عمران اسماعیل میں گانوں کا پوٹینشل زیادہ ہے یا گورننس کا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے اپنے دو اور ساتھیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ عطااللہ عیسیٰ خیلوی اور ابرارالحق کو داد دیتا ہوں۔