پی ڈی ایم کو کراچی میں جلسہ کی اجازت مل گئی
03:18 PM, 26 Aug, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شرقی نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دے دی ہے۔ 29 اگست کو باغ جناح میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جلسہ کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ جلسہ سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان خطاب کریں گے۔ جلسہ میں پی ڈی ایم عوام کے حقوق کی ترجمانی کرے گی۔ جلسہ سے قبل 28 اگست کو رمادہ ہوٹل کراچی میں اہم سربراہی اجلاس ہوگا۔ سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری ہوگی۔ پی ڈی ایم جلد ملک گیر جلسوں اور سیمینارز کا آغاز کرے گی۔