پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،27اگست2021
07:10 PM, 26 Aug, 2021
گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے لئے بادل برسنے کی نوید، محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شرقی نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دے دی ہے۔ 29 اگست کو باغ جناح میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد تین سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی طور پر خطاب کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تین سالہ کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ہزاروں پاکستانیوں سے روزگار چھین لیا پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ہم شکل کے چرچے سوشل میڈیا ہو رہے ہیں۔ یہ اس وقت مزید بڑھے جب مولانا طارق کی ہم شکل سے ملنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی