جمیل فاروقی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
11:12 AM, 26 Aug, 2022
یو ٹیوبر جمیل فاروقی کیس, جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین نے محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزم کو 2 دن جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا. اس سے قبل جمیل فاروقی کو ایف ائی ائے سائبر کرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین کی عدالت میں پیش کیا. ایف آئی اے کی جانب سے جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی.ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہی نہیں. عدالت نے جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ جمیل فاروقی کو دو روز بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔