اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپ

11:24 AM, 26 Aug, 2023

احمد علی
فیصل آباد : پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے زیر اہتمام اراضی ریکارڈز سنٹر سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے لائل پور جم خانہ میں فیصل آباد ڈویژن کے افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد.ہوا۔ تقریب میں ڈائریکٹر آپریشنز انجم زہراء ، ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کی ہدایت پر عملہ فیلڈ کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب کی تمام ڈویژن میں مرحلہ وار ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز کے عملے کو تربیت فراہم کی گئی۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے فنانس، آئی ٹی، آپریشنز،ہیومن ریسورس اور آڈٹ کے افسران نے ورکشاپ میں تربیت فراہم کی گئی۔ ورکشاپ ریونیو کے مختلف حصوں جن میں ویلوایشن ٹیبل کے مطابق فیس کی پڑتال، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ریکارڈ اور نام کی درستگی،پربھی تربیت دی گئی، ورکشاپ میں فرد کا طریقہ، لینڈ ریونیو ایکٹ کے مطابق وراثتی انتقال کا عمل درآمد، ای رجسٹری (خود کارطریقہ)اور پرانی رجسٹریوں کے انتقال کا طریقہ کار، سے آگاہ کیا گیا۔ورکشاپ میں لینڈریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ملکیت،خسرہ بلاک کرنے، ٹرانزیکشنل فرد کینسل کرنے، کی تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ ورکشاپ میں گورنمنٹ لینڈ بلاک کرنے کے طریقہ کار ،خانہ کاشت کے انتقالات،حکم امتناعی، منسوخی حکم امتناعی کے عمل بارے میں تربیت بھی دی گئی۔ ورکشاپ میں کورٹ آڈر کا عمل درآمد، عمل درآمد کے طریقہ کار ، سنٹرز کے ماہانا اخراجات کی رپورٹ، ایف بی آر فیس کی پڑتال جیسے ریونیو امور سے متعلق تمام مروجہ اور تجدیدی مراحل پر تربیت دی گئی۔ انجم زہرا نے کہا کہ تمام عملہ کی پیشہ ورانہ تربیت سے پنجاب کے تمام شہروں میں کمپیوٹرائزڈ لینڈایڈمنسٹریشن کے معیاری اور منظم نظام کے تحت اراضی ریکارڈ سنٹرز پرخدمات کی آسان اور شفاف فراہمی یقینی ہو گی، ہم باقی ڈویژن میں بھی ورکشاپس کے ذریعے مرحلہ وار تربیت مکمل کروائیں گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی خدمات کی شفاف اور بروقت فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔
مزیدخبریں