نیرج بھائی آپ بھی اچھا کریں ، اورمیں بھی اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، ارشد ندیم
12:18 PM, 26 Aug, 2023
ورلڈاتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونڈو ٹریک پر میری ٹریننگ نہیں ہےتھوڑا رعجیب ہو رہا تھا،مونو ٹریک کی وجہ سے پہلےتھرو کم پھینکے گئے،آہستہ آہستہ جیسے جیسے تھرو کیئے تو بعد میں اچھی تھرو ہوگئی۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ انجری کےبعد اب اچھا محسوس کر رہا ہوں،انشاء اللہ فائنل میں مزہ آئےگا، نیرج چوپڑا یا کسی اور کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے،میں اپنا مقابلہ اپنے ساتھ کرتاہوں،جیسے میں نے تھرو کی ہے،میری کوشش ہوتی ہے کہ سب سےاچھا کروں، ورلڈاسلامک گیمز کےایک سال بعد میں دوبارہ واپس آیا ہوں،مجھے امید تھی کہ کوالیفائی کر جاؤں گا اور تھرو بھی اچھی کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈاتھلیٹکس چیمپیئن شپ سے پہلے جو سوچا تھا ویسے ہی ہوا، نیرج چوپڑا کےلئے نیک تمنائیں ہیں، نیرج بھائی آپ بھی اچھا کریں ، اورمیں بھی اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ دنیا میں ہمارا نام ہو۔