قرآن پاک کی بیحرمتی پر پابندی کیلئے ڈنمارک کی مجوزہ قانون سازی پر پاکستان کا خیرمقدم

01:00 PM, 26 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان نے ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی مجوزہ قانون سازی کا خیرمقدم کیا ہے۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی تحاریر اور اہم اشیاء بشمول قرآن مجید کے ساتھ نا مناسب رویہ روا رکھنے کو مجرمانہ فعل بنانے کے لئے مجوزہ قانون سازی کو سراہتا ہے، ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے اس ضمن میں مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ لارس لاوئیکے نے مذہبی حساسیت کی حامل اشیاء کے احترام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر خارجہ کا ڈینش ہم منصب کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے کام کرنے کا عزم ہے۔
مزیدخبریں