ایشیا کپ سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی گئی
04:57 PM, 26 Aug, 2023
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایشیاء کپ کی سیکیورٹی کیلئےفوج، رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی ہے، کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اورپنجاب رینجرزکی تعیناتی27اگست سے6ستمبر تک ہوگی، پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیوآرایف موڈ میں ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیوآرایف موڈ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی،نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے4 میچز پاکستان میں شیڈول ہیں، ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور3میچزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں،نگران پنجاب حکومت نے میچز کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔