پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

05:44 PM, 26 Aug, 2023

احمد علی
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 42 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی رواں سال پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 888 تک پہنچ گئی۔ لاہور میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 22 کیسز سامنے آئے ہیں اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 304 ہو گئی ہے ، راولپنڈی سے 7نئے کیسز آئے اور اب تک راوالپنڈی میں ڈینگی کے کل 137 مریض رپورٹ ہوئے ملتان سے تین نئے کیسز سامنے آئے اب تک کل 132 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانولہ میں تین ، اٹک میں دو اور گجرات میں بھی ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ ئے۔فیصل آباد شیخوپورہ، قصور، بہاولپور ، بہاولنگر اور راجن پور میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 21 مریض زیر علاج ہیں. پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں 30 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔
مزیدخبریں