ویب ڈیسک: سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
سینئر پیونی جج جسٹس نعمت الله پھلپوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔